ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری

پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان دیتے ہوئے کہا پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ 

عظمی بخاری نے کہا نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اس فیملی کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے، پوری دنیا نے تسلیم کیا پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی، پھر نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔بانی پی ٹی آئی اور اسکی تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور انکی فیملی کی طرف سے پاکستان کےلیے کبھی کوئی خیر ہو ہی نہیں سکتی۔

عظمیٰ بخاری نے پاک فوج کی قربانیوں کر سراہتے ہوئے کہا پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،معرکہ حق میں افواج پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے، ہر پاکستانی کو اپنی عظیم اور بہادر افواج پر فخر ہے۔

،