ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقو ی کی زیر صدارت اجلاس : سی ڈی اے اور ای او بی آئی کا سیاحت ہوٹل انڈسٹری سمیت متعدد پراجیکٹس مشترکہ طور پر شروع کرنے کا فیصلہ

محسن نقو ی کی زیر صدارت اجلاس : سی ڈی اے اور ای او بی آئی کا سیاحت ہوٹل انڈسٹری سمیت متعدد پراجیکٹس مشترکہ طور پر شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  سی ڈی اے اور ای او بی آئی سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے متعلق متعدد پراجیکٹس مشترکہ طور پر شروع کریں گے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ  ہوا ۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے  وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت  کی ۔چئیرمین ای او بی آئی جاوید شیخ،  چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور دونوں اداروں کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔سی ڈی اے اور ای او بی آئی کو 15 روز میں مشترکہ منصوبوں کا حتمی پلان مرتب کرنے کا ٹاسک   دیا ۔

15 روز بعد وفاقی وزراء محسن نقوی اور سالک حسین کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہو گا۔اجلاس میں دونوں وزراء اسلام آباد کے لئے سیاحت،  انٹریمنٹ ، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں کے مجوزہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دیں گے ۔

وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد دونوں اداروں کے مشترکہ پراجیکٹس کو شروع کیا جائے گا۔