علی ساہی:پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی 23 اگست تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ یا بھارت سے منسلک طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی 23 اگست تک مؤثر رہے گی، جبکہ اس مدت کے دوران تمام بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔