ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول مہنگا، بائیکیا رائیڈرز شدید مالی دباؤ کا شکار

پٹرول مہنگا، بائیکیا رائیڈرز شدید مالی دباؤ کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  اقصیٰ شیخ : پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ آن لائن رائیڈ سروس سے وابستہ بائیکیا رائیڈرز کو بھی شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔

 ایندھن مہنگا ہونے سے ان کے روزمرہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا۔

رائیڈرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول، موٹر سائیکل کی مرمت، انجن آئل اور دیگر ضروری اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس سے آمدنی اور خرچ کا توازن بگڑ گیا ہے,اور کرایوں میں معمولی اضافہ بڑھتی ہوئی لاگت پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے، جس کے باعث روزانہ کی کمائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

بائیکیا رائیڈرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی فیول قیمتوں کے پیش نظر کرایوں کا ازسرِنو تعین کیا جائے تاکہ انہیں بڑھتے ہوئے اخراجات کا مناسب ازالہ مل سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آن لائن رائیڈ سروسز سے وابستہ افراد کے لیے معاشی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔