ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، شہری حکومت سے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کرنے لگے

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، شہری حکومت سے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی :حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 356 روپے 63 پیسے فی لیٹر کا ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے مہنگائی کا بوجھ عام آدمی پر مزید بڑھ جائے گا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرے اور قیمتوں میں ریلیف فراہم کرے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ سہولت مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو روزمرہ زندگی کے اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔