ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ، گلیشیئر جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ

پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ، گلیشیئر جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں آئندہ ہفتے شدید موسمی صورتحال کے خدشات کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر جھیلیں پھٹنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے بالائی اضلاع کے لیے 19 سے 25 جولائی تک الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث فلش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر جھیلیں پھٹنے (GLOF) کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی وجہ سے دریاؤں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کی سطح بھی خطرناک حد تک بلند ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو ہر وقت تیار رکھنے اور حساس مقامات پر انخلا مراکز فعال رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی ریلوں کو عبور کرنے سے ہر صورت اجتناب کیا جائے۔

اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔