ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرپورٹس کے قریب ’’نو برڈ زون‘‘قائم؛ ضلعی انتظامیہ نے پابندیاں لگادیں

ایئرپورٹس کے قریب ’’نو برڈ زون‘‘قائم؛ ضلعی انتظامیہ نے پابندیاں لگادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایئرپورٹس کے قریب “نو برڈ زون” قائم،انتظامیہ، انوائرنمنٹل پروٹیکشن ، وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس نے آپریشن شروع کر دیا
لاہور مشرقی بائی پاس، مناواں ہسپتال، داہوری وا لا کے علاقے ،پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ ،چاہ میراں آپریشن کےعلاقوں میں شامل کردیے گئے ، 
کھلے کوڑے پر پابندی، ڈھکن والے کوڑےدان لازمی قرار دے دیئے گئے،پرندوں کو دانہ ڈالنے پر پابندی عائد کردی ، ضلعی انتظامیہ نے کارروائی شروع کر دی، غیر قانونی مذبح خانوں کی بندش کا حکم، چمڑے کے کاروبار پر ماحولیاتی قوانین نافذ کردی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ نو برڈ زون قائم کرنے کا مقصدفضائی حادثات سےبچاؤ ہے ،نو برڈ زون کے قیام سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ قوانین پر بلا تفریق عملدرآمد جاری رکھے گی ، فضائی حادثات کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر نےشہریوں سے تعاون کی اپیل  کی ہے