ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری،19 کروڑ 53 لاکھ روپے کی ریکوری

لیسکو کا نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری،19 کروڑ 53 لاکھ روپے کی ریکوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا:لیسکو کا نجی و سرکاری نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے، جولائی کے دوران 4 ہزار 149 نادہندگان سے 19 کروڑ 53 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ریکوری مہم شروع کی گئی,نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کر کے بلوں کی وصولی کی گئی,ناردرن سرکل سے 1 کروڑ 94 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی,ایسٹرن سرکل سے 3 کروڑ 8 لاکھ 53 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی,سینٹرل سرکل سے 6 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزارروپے کی ریکوری کی گئی،سدرن سرکل سے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل سے 6 کروڑ 38 لاکھ روپے سے ریکوری کی گئی،شیخوپورہ سرکل سے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کئے گئے،اوکاڑہ سرکل سے 1 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزارروپے کی ریکوری کی گئی،قصور سرکل سے 4 کروڑ 8 لاکھ 54 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

لیسکو ٹیموں نے پولیس، رینجرز ،کے تعاون سے ریکوری آپریشنز مؤثر انداز میں مکمل کئے گئے۔