ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا

سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: سینیٹ نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا۔ بل سینیٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیش کیا جس پر ایوان میں تفصیلی بحث کی گئی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت دینے سے جرائم میں کمی نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ جیسے ممالک میں سزائے موت کا قانون موجود نہیں، اس کے باوجود وہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ ذاتی دشمنی یا مفادات کی بنیاد پر فوجداری قوانین کا غلط استعمال کرتے ہیں جس کی روک تھام ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اسلام میں جن جرائم پر سزائے موت مقرر ہے، ان قوانین کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔