ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازاروں کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازاروں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  باسم سلطان:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر’’سہولت آن دی گو‘‘بازاروں کاآغاز کر دیا گیا۔

لاہور کے 15 مقامات پر ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازارقائم کیےجارہےہیں،ابتدا میں 3 بازاروں کے قیام پر کام کا آغاز کر دیا گیا،وزیر اعلی نے سہولت ان دی گو پراجیکٹ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی،گلشن راوی پر سہولت ان دی گو بازار کے کام کا آغاز کر دیا گیا،سستی، معیاری و روزمرہ اشیائے خورونوش ایک ہی چھت تلےدستیاب ہوگی۔

بازاروں میں یکساں طرز کے ٹینسائل فیبرک سٹالز، صاف ستھرا ماحول ہوگا،خریداروں کے لیے محفوظ، آرام دہ اور باعزت ماحول یقینی بنایا گیا،منصوبہ عوامی فلاح کا انقلابی اقدام ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن، عوام کو ریلیف کی فراہمی میں عملی پیشرفت ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔