محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ محرم کب ہو گا ؟

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد و دیگر  کی پریس کانفرنس ،ملک بھر سے محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔

مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے پریس کاانفرنس کے دوران بتایاکہ کوئٹہ و بلوچستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔یکم محرم الحرام 1445 ہجری 20جولائی بروز جمعرات کو ہوگا،9 محرم 28 جولائی بروز جمعہ کو ہوگا  جبکہ یوم آشور 29جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا۔