ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا زاہد اقبال: سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کے جج کی رخصتی کے باعث محمد خان بھٹی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اگست تک توسیع کردی۔ پیشی کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم محمد خان بھٹی کو لیکر واپس روانہ ہو گئی۔ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 

محمد خان بھٹی پر منڈی بہاوالدین میں ساڈھے 12 کلو میٹر روڈ کی تعمیر میں کک بیک لینے کا الزام ہے۔