امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجنے کا اعلان

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجنے کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق اضافی لڑاکا طیارے بحری جنگی جہاز کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق عسکری قوت میں اضافہ آبنائے ہرمز اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی کیلئےکیا جا رہا ہے جبکہ اہم آبی گزرگاہوں پر کمرشل جہازوں کو ایران سے درپیش خطرات پر فوجی موجودگی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ نہ بننے دیں۔

امریکا نے ایرانی پولیس کی رپورٹس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب پہننے کیلئے زبردستی پابند کیا جا رہا ہے، لگتا ہے ایرانی حکومت نے حالیہ احتجاج سے کچھ نہیں سیکھا۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ  یقین رکھتے ہیں کہ کہیں بھی خواتین اور بچیوں کو مرضی سے حجاب پہننے کی اجازت ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ ایران میں حجاب کو لے کر قوانین کے نفاذ کے لیے اخلاقی پولیس نے ایک بار پھر کوششوں کو تیز کرتے ہوئے سڑکوں پر گشت شروع کردیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ایران حکام نے ایک بار پھر ملک میں اخلاقی پولیس کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے حجاب کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔