ویب ڈیسک: پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میں ضمنی انتخابات کے لیے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔وزیراعظم نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے پارٹی کے لیے بہترین انتخابی مہم چلائی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔یاد رہے کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں پارٹیوں کی پوزیشن سامنے آگئی ہے جس کے تحت پی ٹی آئی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ اوپر ہے۔
پنجاب میں اس وقت سامنے آنے والی پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسمبلی میں پہلے 163 ممبران تھے لیکن ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں حاصل کرنے سے اس کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔
میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں. مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی. پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 18, 2022