ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نےمختلف شاہراہوں سے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا

پولیس نےمختلف شاہراہوں سے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور پولیس کا منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،نہر کے اطراف اور مختلف شاہراہوں سے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کےمطابق منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کی نگرانی میں مسلم ٹاؤن موڑ، وحدت روڈ اور نہر کے اطراف میں کیا گیا، کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ کینال روڈ پر متعلقہ ٹیموں کو مؤثر گشت کا حکم دیا گیا ہے،ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کو بھی مذکورہ مقامات پر پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرمنشیات کے خاتمے کے لئے آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت لاہورپولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا،لاہور پولیس کو روزانہ  کی بنیاد پرمنشیات کے عادی افراد کوفٹ پاتھوں اور سڑکوں سے بحالی مراکز کی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

آئی جی پنجاب  انعام غنی کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں اورفٹ پاتھوں کو نشے کے عادی افراد سے نہ صرف پاک کیا جائےگا  بلکہ ان افراد کو بحالی سنٹرز میں منتقل کیا جائے گا،کمشنر لاہور ان افراد کے علاج اور بحالی کے لئے بحالی مرکز کے قیام کے لئے فوری طور پر جگہ کا انتظام کریں گے،کسی بھی ڈیرے، کیفے، تعلیمی ادارے یا جہاں کہیں منشیات کی فروخت یا استعمال کی اطلاع ملی  وہاں بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

 اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، کمشنر لاہورکیپٹن (ر)محمدعثمان ،ڈی آئی جی آئی ٹی، وقاص نذیر موجود تھے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer