ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان مرزا کیس کی طرح کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ،ویڈیو وائرل

 عثمان مرزا کیس کی طرح کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ،ویڈیو وائرل
کیپشن: Usman Mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،نیلور کے علاقے میں نوجوان پر زیادتی اورتشدد کیا گیا ویڈیو وائرل کردی گئی۔

دارلحکومت اسلام آباد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، رورل زون میں عثمان مرزا طرز کا لڑکے سےزیادتی کا ایک اور واقعہ سامنےآگیا ، گیارہ جولائی کو نیلور کے علاقے تمیر میں لڑکے سے زیادتی اور تشدد کرکے ویڈیو وائرل کی گئی۔

 فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درندہ صفت لڑکے سے زیادتی کے بعد اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ پولیس افسران صرف میٹنگ اور اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے تک محدود ہیں۔ تھانہ نیلور پولیس صرف مقدمہ درج کرنے تک محدود ،  مقدمے کے متن کے مطابق عدنان سکنہ کرل نے راولپنڈی کے راستے میں واقع گاؤں تمیر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

مرکزی ملزم حسنین مقدر کے ہمراہ دیگر ساتھی عدنان ولد ظہور سکنہ کرل، صغیر عرف بلا، سدھیر، عبداللہ بھی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔  ایس ایچ او نیلور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer