ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو اولمپکس پر کورونا کا حملہ شدت اختیار کر گیا

کورونا کا خطرہ
کیپشن: Olympics 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپورٹس کے سب سے بڑے میلے پر کورونا کا حملہ، ٹوکیو اولمپکس سے منسلک 55 افراد میں کورونا کی تصدیق جبکہ 3 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شریک 3 کھلاڑی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے دو کھلاڑیوں کا تعلق ایک ہی ملک اور اسپورٹس سے ہے اور وہ اولمپکس ویلیج میں مقیم تھے۔  تیسرے متاثرہ کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ جاپان پہنچنے پر مثبت آیا۔منتظمین نے کھلاڑیوں کے نام اور قومیت بتانے سے گریز کیا۔
منتظمین کے مطابق 3 کھلاڑیوں کے علاوہ میڈیا کانٹریکٹرز اورعملے سمیت مزید 7 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔گزشتہ روز اولمپکس سے متعلقہ 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ یکم جولائی سے اب تک مجموعی طور پر عالمی میلے سے منسلک 55 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا آغاز 23 جولائی سے ہو گاا، تاہم اس سے قبل کورونا کے حملے نے منتظمین، کھلاڑیوں اور شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔