سٹی 42:شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔
چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں172 کیسز رپورٹ ہوئےکورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، شہر میں مثبت شرح 2.7ریکارڈ کی گئی،چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے1شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توموذی وبا کورونا وائرس کے باعث چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے 2 ہزار 607نئے کیسز سامنے آگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5.34 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37ہزار 690افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 2 ہزار 327افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 816 ہوگئی،کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔