لاہورئیے ہوجائیں خبردار، ایک بار پھر کورونا کی شدید لہر کا خدشہ

لاہورئیے ہوجائیں خبردار، ایک بار پھر کورونا کی شدید لہر کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) لاہورئیے ایک بار پھر الرٹ ہو جائیں، عید الاضحی کے بعد کورونا کی شدید لہر کا خدشہ، حالات خراب ہونے کی صورت میں ترقیاتی فنڈز محکمہ صحت کو منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹریز ہیلتھ ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیر صحت سمیت متعلقہ افسران نے وزیراعلی پنجاب کو عید الاضحی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید الاضحی کےدوران منڈیوں میں رش اوراجتماعات سے کورونا کی نئی لہرآسکتی ہے، جس پر فیصلہ کیا گیا کہ حالات خراب ہونے کی صورت میں ترقیاتی فنڈز محکمہ صحت کو منتقل کردیئے جائیں۔ تمام متعلقہ محکمے ہنگامی حالات کے لیے انتظامات مکمل کریں جبکہ محکمہ صحت کو ضرورت کے مطابق مکمل فنڈز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار تک جاپہنچی ہے۔ اب تک 5 ہزار 475 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 73 ہزار 751 ہے جب کہ ایک لاکھ 83 ہزار 737 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔

سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 913 ہے، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبرپختونخوا میں 31 ہزار 217، بلوچستان میں 11 ہزار 322، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 771 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 750 ہے۔