لیسکو کا نیا کارنامہ

 لیسکو کا نیا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (شاہد ندیم سپرا) لیسکو کا نیا کارنامہ،  وزیراعظم عمران خان کے گھر کو سپلائی دینے والے الیون کے وی فیڈر کو بھی " وزیر اعظم" بنا دیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے وزیراعظم عمران خان کے گھرکوبجلی کی سپلائی دینے والے فیڈر کو بھی"وزیراعظم" قرار دے دیا ہے، کمپنی نے الیون کے وی فیڈر زمان پارک کا نیا نام " وزیر اعظم"رکھ دیا، جس کا با ضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، لیسکو نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر فیڈر کے نام کو تبدیل کیا۔

اس سے قبل لیسکو نے وزیراعظم عمران خان کو ڈوپلیکیٹ سورس سے سپلائی دینے کی کوشش کی تھی تاہم معاملہ سامنے آنے پر وزیر اعظم نے دوسرے ذرائع سے سپلائی لینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر لیسکو کے کھمبے اور ٹرانسفارمر نصب ہیں لیکن سپلائی نہیں لی گئی، اب لیسکو نے ڈوپلیکیٹ سورس کی کوشش کے بعد الیون کے وی فیڈر کو وزیراعظم فیڈر بنا دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ کو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جی او آر سب ڈویژن کے زیرانتظام فیڈر سے بجلی کی سپلائی دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ پر لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں افسران و ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزارت پاور ڈویژن نے کمپنیوں سے اضافی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے سے 40کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے، عیدالفطر پر وزارت پاور ڈویژن نے کورونا وائرس کی وجہ سے بونس دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم عید قربان پر ملازمین اور یونین کی جانب سے بونس دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کہ وجہ سے اضافی اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت پاور بونس دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer