جیلوں میں کرپشن، قیدیوں پر تشدد روکنے کیلئے شکایات باکس نصب

جیلوں میں کرپشن، قیدیوں پر تشدد روکنے کیلئے شکایات باکس نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: جیلوں میں کرپشن، قیدیوں پر تشدد روکنے کے لیے شکایات باکس نصب کردیے گئے۔ قیدیوں اور ملاقاتیوں کی شکایات کے باکسز کے تالے کی چابی متعلقہ ڈی ائی جی اور ائی جی جیل کے پاس ہوگی۔ جبکہ اشیا خوردونوش سٹینڈرڈ ریٹس پر فروخت کرنے کے لیے کینٹین اور جیل کے اندرریٹ لسٹس اویزاں کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں قیدیوں پر تشدد اور رشوت کی شکایات شکایات کے ازالے اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے  لیے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے، اسیران کی جانب سے عدالتوں میں کرپشن اور تشدد کے حوالے سے جیل حکام کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر ائی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے تمام جیلوں کے اندر اور انتظارگاہ میں شکایات باکسز نصب کروا دیے ہیں جس میں قیدی اوران کے ورثا اپنی شکایات کاغذ پر لکھ ڈال سکیں گے۔

 اور ایمرجنسی صورتحال کے لیے شکایات باکسز پر دونوں دفاتر کے نمبرز بھی درج کردیے گئے ہیں جہاں وہ فوری فون کرکے شکایت درج کروا سکیں گے، قیدیوں کی درخواستوں تک جیل عملہ کی رسائی نہیں ہوگی بلکہ ڈی ائی جی جیل اور ائی جی جیل کے  پاس باکسز کی چابیاں ہونگی جو ہر ماہ باقاعدگی سے چیک کریں گے۔

آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کی جیلوں کی انسپکشن کے بعد قیدیوں کی جانب سے جیل عملے کے ناروا سلوک اور تشدد کی شکایات سامنے آنے پر اقدام اٹھایا ہے، جیلوں میں موجود  کینٹینز پر ٹھیکیدران جیل عملے کی ملی بھگت سے اسٹینڈرریٹس سے زیادہ پیسے وصول کررہے تھے جس کو روکنے کے لیے جیلوں کے اندر اور جیل کینٹینز پر ریٹ لسٹ اویزاں کردی گئی ہیں تاکہ قیدیوں سے اضافی پیسے نہ بٹورے جاسکیں۔

اگر کسی جگہ سے اضافی ریٹس کی شکایت موصول ہوئی تو ٹھیکیدار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔     

Shazia Bashir

Content Writer