محمود الرشید کی رورل ہاؤسنگ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایات

محمود الرشید کی رورل ہاؤسنگ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس، صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کو رورل ہاؤسنگ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ ہاؤسنگ آفس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق،  ڈی جی پھاٹا لیاقت چٹھہ، چیئرمین ٹاسک فورس یعقوب اظہار اور جنرل سیکرٹری عاطف ایوب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نے رورل ہاؤسنگ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنےکی ہدایات جاری کیں اورکہا کہ دیہاتوں میں ہر تین ایکڑ زمین پر تیس سےچالیس گھر بنائیں جو متعلقہ دیہات کےغریب مکینوں کو فراہم کئے جائیں۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے قابل عمل فنانشل ماڈل تیارکیا جائےاور صوبے میں نئے شہر آباد کرنے کے حوالے سے رپورٹ کوحتمی شکل دی جائے۔  اجلاس میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer