ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی انوکھی واردات

لاہور پولیس کی انوکھی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: سول سیکرٹریٹ کے باہرلاہور پولیس کی انوکھی واردات ، عدالت سےرہاہونیوالےشخص کی پھر سے گرفتاری کے لیے رکشے کو گھیرے میں لے لیا، خواتین سے ہاتھا پائی کا منظر سٹی فورٹی ٹو نے عکس بند کرلیا۔

سول سیکرٹریٹ کے باہر ایپکا کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار تھی کہ پولیس نے احتجاج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک رکشے کوگھیرے میں لےلیا، اس دوران وکلا اورعام شہری بھی موقع پر پہنچ گئے، وکلا کے مطابق لاہور پولیس نے رہا ہونیوالے شخص کی گرفتاری کے لیے رکشے کو گھیرلیا ہے۔ فوٹیج کے مطابق پولیس کے جوانوں نے رہا ہونے شخص کو نکالنے کے لیے رکشہ الٹا نے کی کوشش کی،۔

عدالت سے رہائی پانیوالا سلیم نامی شخص کی بیوی اور ماں بھی موقع پر پہنچ گئے، جہاں پولیس سے ان کی ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ اس دوران پولیس کے ایک اہلکار نے بچہ اٹھائے ہوئے خاتون کو دھکا دیدیا، پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ شخص ایک اور مقدمے میں انہیں مطلوب ہے لیکن رکشہ ڈارئیور موقع پاتے ہی ملزم کولیکرفرار ہوگیا۔

Shazia Bashir

Content Writer