ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ہائیر ایجوکیشن کا دوہرا نظام تعلیم ختم کرنے کا اعلان

وزیر ہائیر ایجوکیشن کا دوہرا نظام تعلیم ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو، عمران یونس) وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ رواں سال سے بورڈ رزلٹ کارڈ میں مارکس سسٹم ختم کرکے گریڈنگ سسٹم کو متعارف کرائیں گے۔

ڈی جی پی آر میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ حکومت ملی تو وائس چانسلرز، چیئرمین بورڈز کے عہدے خالی پڑے تھے,سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ٹاپ پوزیشن پر میرٹ پر تقرری ضروری ہے، چیئرمین پی ایچ ای سی کی تقرری بھی اوپن میرٹ پر کی گئی ہے۔

چیئرمین تقرری پر سیاستدانوں کا بہت سیاسی دباﺅ ہوتا ہے لیکن 8 چیئرمین میرٹ پر تعینات کیے، امتحان طلبا سے رٹا لگانے کی صلاحیت چیک کرتے ہیں جتنا رٹا لگاﺅ اتنے نمبرز لو، دوہرا نظام تعلیم ختم کریں گے تو او لیول اے لیول کی ضرورت نہیں رہے گی۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت یونیورسٹیز کو مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹی بنے گی، وزیر نے بتایا کہ 250 کالجوں میں ایڈہاک پرنسپل تعینات تھے اب مستقل تقرریاں کر دی ہیں, یونیورسٹیوں میں سالانہ سپورٹس لیگ شروع کرنے کیلئے بجٹ مختص کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer