لاہور ہائیکورٹ کا ایک اور بڑا فیصلہ آگیا

 لاہور ہائیکورٹ کا ایک اور بڑا فیصلہ آگیا
کیپشن: City42 - Election, LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)الیکشن سے قبل لاہور ہائیکورٹ کا ایک اور بڑا فیصلہ, عدالت  نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو سیلز ٹیکس کے شوکاز نوٹس جاری کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا کیا کہ سیلز ٹیکس کے سیکشن 11کے تحت نوٹس جاری  کرنے کا اختیار کمشنر کو ہے، موقف کمشنران لینڈ ریونیو کے ماتحت شوکاز نوٹس جاری نہیں کرسکتے، نوٹس لاہور،اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت شوکاز نوٹس دینے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے وکلا کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈر یونیو کو سیلز ٹیکس کے شوکاز نوٹس جاری کرنے سے روکتے ہوئے ایف بی آر سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer