سٹی 42 : چھٹی کے روز شہریوں نے ریسٹورنٹس کا رخ کر لیا.
لاہوریوں کی بڑی تعدادفیملیوں کے ہمراہ جوہر ٹاؤن پہنچ گئی، جہاں شہریوں نے دنبہ کڑاہی، پائے اور باربی کیو سے خوب لطف اُٹھایا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ یادگارلمحے گزارنے کیلئے کھانا کھانے آئے ہیں، باہر کھانا کھانے سے ذائقہ کیساتھ تفریح کا موقع بھی ملتاہے ۔