ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

بھارتی ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، عملے کی دوڑیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے باگڈوگرا جانے والی انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز کو بم کی اطلاع ملنے پر لکھنؤ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے سمیت کل 230 افراد سوار تھے۔

 پولیس کے مطابق بم کی اطلاع طیارے کے واش روم میں رکھے ٹیشو پیپر پر ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ کے ذریعے موصول ہوئی، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لکھنؤ پہنچنے پر تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے طیارے سے اتارا گیا اور ان کا اسکین کیا گیا۔

 طیارے کو ایئرپورٹ سے دور منتقل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے مکمل تلاشی لی، انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں بم کی اطلاع کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔