ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ آئندہ  ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے۔ 20 سے 24 جنوری تک کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔

پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری جبکہ دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔ تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا۔ چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پرشامل ہیں۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer