پیپلز پارٹی اور جے یو پی (نورانی )میں اتحاد، 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہو گیا

پیپلز پارٹی اور جے یو پی (نورانی )میں اتحاد، 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: بلاول ہاوس لاہورمیں آصف علی زرداری اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں سابق صدر پاکستان اور جے یوپی کے صدر کی موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں انتخابات سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی پی پی اور جے یو پی (نورانی) نے باضابطہ انتخابی اتحاد اور 8 نکاتی ایجنڈے پر  اتفاق کیا۔ 8 نکاتی ایجنڈے میں کئی سیاسی اور سماجی مسائل اور باہمی امور کی انجام دہی کے لیے دو رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ 
1۔  73 کے آئین کے مکمل نفاذ اور بالادستی کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

2۔  ملکی و بین الاقوامی امور پر فیصلے قومی امنگوں کے مطابق کئے جائیں گے۔

3۔ مملکت خداداد پاکستان کو علامہ اقبالؒ اورقائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالا جائے گا۔

4۔ فوری اورسستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

5۔  مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

6۔ فرقہ واریت کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی۔

7۔ مذہبی،دینی و شرعی امور میں جمعیت علماء پاکستان سے مشاورت کی جائیگی۔

8۔ باہمی امور کے لیے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری اور جے یوپی کے جنرل سیکرٹری سید صفدر شاہ پر مشتمل ہو گی۔ 

ملاقات میں باہمی امور کی انجام دہی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری اور جے یو پی کے جنرل سیکرٹری سید صفدر شاہ پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل پر بھی اتفاق ہوا جو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کیلئے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دے گی۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد بھی موجود تھے۔