8 فروری کے بعدملک میں جماعت اسلامی اورعوام کی حکمرانی ہوگی، سراج الحق

8 فروری کے بعدملک میں جماعت اسلامی اورعوام کی حکمرانی ہوگی، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شحاکل بلوچ : امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8فروری کے بعدجماعت اسلامی اورعوام کی کامیابی کا دن ہوگا، ہم سودی نظام کاخاتمہ کرکے اسلامی نظام قائم کرینگے، کشمیراورفلسطین کے مظلوموں کوآزادکرینگے، بلوچستان کامستقبل بدل دینگے، کرپشن کرنے والوں کوجیلوں میں ڈالیں گے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ایک روزہ دورے پرجعفرآبادپہنچے تو پارٹی کارکنوں نے ان کاپرجوش استقبال کیاامیرجماعت اسلامی نے ڈیرہ اللہ یارمیں الخدمت ہسپتال کاسنگ بنیادرکھا اور جلسہ گاہ پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کاسب سے بڑامسلہ کرپشن ہے صرف دوپارٹیاں باری باری حکمرانی کررہے ہیں، الیکشن کے وقت ایک دوسرے کی مخالفت کرکے عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ تیرجعلی اور شیر نہیں وہ بلی ہے مجھے یقین ہے عوام ان کومستردکریگی، 8 فروری کے بعدملک میں جماعت اسلامی اورعوام کی حکمرانی ہوگی۔ میرپہلا آرڈر سودی نظام کاخاتمہ دوسرا وی آئی پی کلچرکاخاتمہ تیسرا یتیموں اوربیواہوں کی کفالت چھوتا عدالتوں میں قرآن اورسنت کانظام اور نوجوانوں کوباعزت روزگارکی فراہمی کا آرڈرہوگا۔
امیرجماعت اسلامی نے کہاہے کہ آج بلوچستان جل رہاہے سونے کے پہاڑوں پرچلنے والے بچوں کے پاوں میں چپل نہیں ہیں منسگ پرسن کامسلاہے لیکن تمام مسائل کے ذمہ داریہاں کے جاگیردارسیاستدان ہیں اقتدارملتے ہی ظلم اورقتل وغارت کرتے ہیں۔ جب حکومت ختم ہوتو یہ خودکوصوبے کے ہمدردظاہرکرنے کی کوشش کرتے ہیں یہی ظالم لوگوں کومارکر ان کی تعزیت پرجاکربیٹھتے ہیں۔ جماعت اسلامی کوحکومت ملاتو سب سے پہلے بلوچستان کے کرپٹ سیاستدانوں کوگلے سے پکڑکرجیلوں ڈالاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے لیئے پیغام ہے کہ آج بلوچستان بدل رہاہے میں لاہورسے آیاتوگاڑی ٹھیک چل رہی تھی بلوچستان داخل ہوتے ہی گاڑی اُچھلنے لگا جیسے میں گاڑی پرنہیں کسی اونٹ پرسوارہوں، صوبے کی سڑکیں تباہ ہیں یہاں کے حکمرانوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہیں احتساب کاوقت قریب ہے عوام انکا احتساب ووٹ کے ذریعے کریگا۔ 
سراج الحق نے کہاہے کہ خطے میں امن اورکشمیرکوآزادچاھتے ہوتوجماعت اسلامی کاساتھ دو، جماعت اسلامی ملک کوترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کریگا، کرپشن سے پاک پاکستان بنائیں گے بھوک اوربدحالی کاخاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، تمام اداروں پرمسلط ظالموں کااحتساب کرینگے، جماعت اسلامی عوام کی بہترمستقبل کاضامن ہے تعلیم صحت اور روزگارکی فراہمی ہمارے ترجیحات ہیں۔