میرا مشن پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، نواز شریف

میرا مشن پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر مجھے جعلی مقدمات میں نہ اُلجھایا جاتا تو آج یہ حال نہ ہوتا۔ 

حافظ آباد  کے حنیف محمد سٹیڈیم میں ہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہاں آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئیں، مجھے اس ضلع کے لوگوں سے بڑا پیار ہے۔  جس پیار محبت سے میرا استقبال کیا ہے میرے دل میں بے گناہ محبت کے جذبات جاگ گئے ہیں, میں پہلے بھی یہاں آیا ہوں لیکن ایسا منظر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا, جو پیار نواز شریف کے لیے ہے وہ آج نظر آرہا ہے۔جلسے میں آئی بہنیں بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں. میں ملک سے باہر تھا لیکن آپ سب میرے دل میں تھے. 

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ عوام کے نمائندے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، مجھے نہ نکالا جاتا تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا، روٹی مہنگی نہ ہوتی، ملک میں مہنگائی نام کی چیز نہ ہوتی۔ اگر مجھے اس وقت جعلی مقدمات میں نہ اُلجھایا جاتا تو آج یہ حال نہ ہوتا، پاکستان دنیا میں مختلف مقام حاصل کرچکا ہوتا، پاسپورٹ کی عزت ہوتی، پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس مقصد کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔