ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 7.81 فیصد تک کمی کردی۔

 اوگرا کے مطابق جنوری کیلئے ایل این جی کی قیمت جاری کی گئی ہے، سوئی ناردرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

 اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبر کی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں۔

    اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 14.24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔