ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا دھرنا ختم

مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا دھرنا ختم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں رد و بدل کے خلاف ڈی سی ویسٹ کے دفتر کے باہر دھرنا 8 گھنٹے جاری رہنے کے بعد پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔

کراچی میں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج میں رد و بدل کے خلاف سراپا احتجاج ہے، سائیٹ میٹروول میں ڈی سی ویسٹ کے دفتر کے سامنے جماعت اسلامی نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 8 گھنٹے سے زائد تک جاری رہا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع غربی کی چھ اور ضلع کورنگی کی ایک یو سی کی سیٹ پر ہمارے امیدواروں کے نتائج میں مبینہ رد و بدل کی گئی۔دھرنے کے شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ویسٹ کے عملے کو دفتر میں ہی محصور کیے رکھا، ایس ایچ او ماڑی پور دھرنے کے مقام پر پہنچے تو کارکنان نے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور ایس ایچ او غلام حسین کورائی کو ڈی سی ویسٹ کے دفترجانے سے روکا گیا۔

حکام کے مطابق ایس ایچ او غلام حسین کورائی ڈی سی ویسٹ کے دفتر میں محصور افراد کو نکالے گئے تھے۔ایس ایچ او ماڑی پور کا دعویٰ ہے کہ سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے گاڑی پر ڈنڈے بھی مارے، آٹھ گھنٹے سے زائد ڈی سی ویسٹ کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا پولیس حکام نے مذاکرات کے بعد ختم کرادیا۔

Ansa Awais

Content Writer