شدید دھند کے باعث موٹروے بند

Motorway closed due to heavy fog
کیپشن: Motorway closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا،موٹروے کو ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق شدید دھندکے باعث  موٹروے کو ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند  کر دیا گیا،موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند، موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک   جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ اور بابوصابو سے بھی موٹروے  کو بند  کیا گیا ۔ ایس پی موٹروے کے مطابق عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے بند کی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آجائے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نےکل لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی اور دھند کا سپیل جنوری کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔