ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کی صحت سےمتعلق سپیشل میڈیکل بورڈ   کی رپورٹ جمع 

Forme prime minister of pakistan
کیپشن: Nawaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) نوازشریف کی صحت سےمتعلق سپیشل میڈیکل بورڈ  نے رپورٹ جمع کرادی ۔  اسپیشل میڈیکل بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ادھوری  اور پرانی میڈیکل رپورٹس فراہم کی گئی  اس لئے ان پر کوئی ایڈوائس نہیں دے سکتے۔ پروفیسر عارف ندیم کی سربراہی میں 9 رکنی بورڈ کی رپورٹ حکومت کو موصول ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپیشل میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو جواب جمع کرادیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اورمکمل رپورٹس کے بغیر کسی قسم کی رائے نہیں دے سکتے ۔ ہمیں میڈیکل رپورٹس کے بجائے ایک ڈاکٹر کی تحریر بھیجی گئی بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹس نہیں دی گئیں  جو رپورٹس ہمیں فراہم کی گئیں  ان میں کارڈیک، تھرمبوسائٹوپینیا ودیگر امراض کی رپورٹس نہیں تھیں۔