انوشے عباسی کی نامناسب لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Anoushay Abbasi
کیپشن: Anoushay Abbasi
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے عباسی  نا مناسب لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

انوشے عباسی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں، تصاویر میں اداکارہ  ساحل کے کنارے پر غیر مناسب لباس میں موجود ہیں۔انوشے عباسی کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

کچھ روز قبل  بھی انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں،شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اشنا شاہ بھی موجود تھیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی، انوشے عباسی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے جامنی رنگ کا لباس پہنا ہوا۔

واضح رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز لگاتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔