(شہباز علی)پی ایس ایل لائیو سٹریمنگ تنازعہ ،لندن کی عالمی ثالثی عدالت کا پی سی بی کے حق میں فیصلہ ، ٹیک فرنٹ ایف زیڈ ای اور بلٹز ایڈورٹائزنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کےپی سی بی کے ساتھ تنازعات لندن کی ثالثہ عدالت میں زیر سماعت تھے،ان تنازعات پر لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے دونوں پارٹیز کو پی سی بی کو فیس کی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کی لائیو سٹریمنگ کا تنازعہ حل ہوگیا،لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ٹیک فرنٹ ایف زیڈ ای اور بلٹز ایڈورٹائزنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کےپی سی بی کے ساتھ تنازعات لندن کی ثالثہ عدالت میں زیر سماعت تھے۔ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای (ٹیک فرنٹ) کے براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ میڈیا رائٹس کے معاہدوں کے سلسلے میں فیس کی ادائیگی کے معاملات پر تنازعہ تھا۔
بلٹز ایڈورٹائزنگ نے پی ایس ایل 2020 کے میچز کی تاخیر سے ٹیلی ویژن نشریات اور لائیو سٹریمنگ میڈیا رائٹس کی فیس کی ادائیگی سے متعلق تھا۔ان تنازعات پر لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے دونوں پارٹیز کو پی سی بی کو فیس کی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کیس سے متعلق تمام اخراجات دونوں پارٹیز ادا کریں گی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہناتھا کہ اس فیصلے سے پی سی بی کوپی ایس ایل سے کثیر آمدنی ملے گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی
اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے ہم مربوط معاہدے کرتے ہیں۔ پی ایس ایل کے برانڈ کی مقبولیت میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔