سٹی 42: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔ خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے۔
حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔
حریم شاہ سے تھپڑ کھاتا ہوا مفتی عبدالقوی۔۔۔
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) January 18, 2021
آج کل کے مفتیوں نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نا چھوڑی pic.twitter.com/jmhjBCvyQS
اب اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا بھی بیان سامنے آگیا ہے اور جیو نیوز سے گفتگو میں ان کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔