ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ ہاسٹل میں قیام پذیر طالبہ نے خودکشی کرلی

پرائیویٹ ہاسٹل میں قیام پذیر طالبہ نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :لاہور کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قیام پذبر طالبہ نے خودکشی کرلی ۔

  ٹاؤن شپ میں واقع نجی ہاسٹل میں طالبہ نے دوپٹے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق 24 سالہ اقرا محلہ لال جہانیاں میلسی کی رہائشی تھی اورلاہور کی نجی یونیورسٹی میں پڑھتی تھی۔


پولیس نے بتایا کہ اقراء کے والد وفات پاچکے ہیں اور وہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع نجی ہاسٹل میں رہائش پزیر تھی، ہاسٹل کے کمرے میں اس کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہداکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے، پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer