بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، سستی ٹکٹیں پُراسرار طور پر غائب

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، سستی ٹکٹیں پُراسرار طور پر غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت، پانچ سو روپے مالیت کی تمام ٹکٹیں پہلے روز ہی ختم ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کی آن لائن ٹکٹس فروخت کرنے کیلئے یاوو ڈاٹ کام کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یاوو ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر آن لائن فروخت کے لئے پانچ سو روپے کی ٹکٹس کا مخصوص کوٹہ ختم ہو گیا ہے جبکہ پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ایک ہزار، دو ہزار اور چار ہزار روپے مالیت کی ٹکٹس فروخت کیلئے تاحال دستیاب ہیں۔