کنال روڈ پر انڈر پاسز کی لائٹس خراب

کنال روڈ پر انڈر پاسز کی لائٹس خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)کنال روڈ پر متعدد انڈر پاسز کی لائٹس خراب ہوگئیں،  انتظامیہ کی غفلت سے شہری پریشان ہیں جبکہ انڈر پاسز کی مرمت و بحالی کا مستقل بنیادوں پر کوئی انتظام نہیں۔

کنال روڈ پر متعدد انڈر پاسز کی لائٹس خراب ہو چکی ہیں، انتظامیہ کی انڈر پاسز کی مرمت اور بحالی پر کوئی توجہ نہیں جبکہ رات کے وقت انڈر پاسز کی لائٹس کی خرابی کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے رات گئے اگر موٹر سائیکل کی لائٹ خراب ہو تو انڈر پاسز سے گزرنا محال ہو جاتا ہے۔

لائٹس کی خرابی اور حادثات کے باعث شہری پریشان ہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے لائٹس کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer