لاہور پر فضائی آلودگی کا حملہ، ائیر کوالٹی انڈیکس 400 ہوگیا

لاہور پر فضائی آلودگی کا حملہ، ائیر کوالٹی انڈیکس 400 ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) باغوں کا شہر  لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کا شکار، ائیر کوالٹی انڈیکس 400 تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نےموسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

دھند کے ساتھ ساتھ آلودگی بھی لاہوریوں پر حملہ آور ہوگئی ہے،جس کی وجہ سے لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا، جبکہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے دی جانے والی ریڈنگ کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس 357 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہوائیں نمی کےساتھ پاکستان میں داخل ہوئی ہیں،جو موسم میں تبدیلی کا باعث بنیں گی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 اور کم سے کم 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب70فیصد ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer