(قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے درمیان سرد جنگ ختم، وزیراعظم عمران خان نے دونوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت دینےکا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں اہمیت کا احساس دلایاجائے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور عبدالعلیم خان کو محکموں کی کارکردگی، اقدامات اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی میڈیا میں نمایاں کی جائے۔ عوام کے سامنےاعدادوشمار لائےجائیں کہ اقتدار سنبھالنے پر تباہ حال معیشت اور کنگال ادارے حکومت کو ملے۔ عوام کو مختصر عرصے کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والی اصلاحات سے آگاہ کیا جائے۔