خان شہزاد: شہرمیں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، دوروز کے دوران گوشت 213روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ شہریوں گوشت کی قیمت میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرمیں ایک مرتبہ پھربرائلر مرغی مہنگا ہونا شرو ع ہوگئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کے روز14روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 213 روپے تک پہنچ گیا۔
زندہ برائلر پرچون میں 147روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا اور تھوک میں اسکی قیمت 141روپے ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلےہی باہر ہے اور اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی مہنگی ہوتی رہی تو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجائے گی۔