(عرفان ملک) سی آئی اے لاہور کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سنگین وارداتوں میں ملوث 4 اشتہاری گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے لاہور نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان سفیان، مون، علی رضا اور حسن کوحراست میں لے لیا۔
ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سٹی ڈویژن کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں