عوامی تحریک کا پاور شو، اپوزیشن جماعتوں کا حکومت گراؤ تحریک پر اتفاق

عوامی تحریک کا پاور شو، اپوزیشن جماعتوں کا حکومت گراؤ تحریک پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے مال روڈ پر پاور شو کا مظاہرہ۔ احتجاج میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو اور دیگر نے حکومتی عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں:موجودہ اپوزیشن کا مال روڈ پر پاور شو

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے 14کارکنان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے احتجاج کے پہلے سیشن میں اپوزیشن رہنماؤں نے حکومتی ذمہ داران پر شدید تنقید کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نےطاہرالقادری کوخریدنےکی کوشش کی، نوازشریف،شہبازشریف ،راناثناء اللہ اورحواریوں کوسرعام پھانسی دلانی ہے۔رائےناصرعباس نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نےبیورکریسی اوراداروں کوتباہ وبربادکردیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظوروٹو کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں14شہیداور90افرادزخمی ہوئے۔ اندھیرنگری کے باعث یہاں انصاف ملناممکن

نہیں۔ شریف برادان کی پہلے پنجاب اور پھرپاکستان سے چھٹی ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام قاتلوں سے انصاف مانگ رہی ہے۔ شہداء کاخون رائیگاہ نہیں جائے

گا۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں:آج کا اجتماع 20 کروڑ عوام کی آواز ہے: سید خورشید شاہ

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو کسی سے خطرہ نہیں صرف جاتی امرا سے ہے۔ نواز شریف شیخ مجیب الرحمٰن بننا چاہتے ہیں اور ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ جب چاہوں شریف خاندان کو اقتدار سے نکال سکتا ہوں، جمہوریت کا سفر پورا نہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم پاکستان میں جینا اور مرنا چاہتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو بھی انصاف دلوائیں گے اور معصوم زینب کا بھی انصاف لے کر رہیں گے۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوائیں گے: آصف زرداری

طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خوان کا حساب لینا ہے، اگر اشارہ کردوں تو میرے کارکنان حکمرانوں کی بوٹیاں نوچ لیں اور جاتی عمرہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں۔ شریف خاندان حکومت میں رہے تو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں رہے گی، ان کی موجودگی میں عام افراد کو انصاف میسر ہو گا اور نہ ہی غریب کی بیٹی کے ہاتھ پیلے ہوں گے۔ شریف برادران فوج کے خلاف نیوز لیک کا سکینڈل کرتے ہیں ، تحریک عدل کے نام پر عدالتوں پر حملہ کرتے ہیں ، مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد اور قومی مفادات کا سودا کرنے کے لئے مودی کو اپنا دوست قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: ریاستی ادارے غیر جانبداری سے کام لیں: ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پولیس عوام پر اس طرح گولیاں نہیں چلاتی جس طرح قصور اور ماڈل ٹاون میں معصوم لوگوں پر چلائی گئیں۔ جمہوریت میں عوام پر گولیاں نہیں چلائی جاتی۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ چند ماہ میں 11 لڑکیوں کو قصور میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے پہلے بھی زیادتیوں کے واقعات ہوئے اور چند ماہ سے ایسا ہی ہو رہا تھا مگر حکومت سوئی رہی اور کسی کو بھی سزا نہیں ملی۔ کے پی کے میں جرم کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں:لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تب ہی احتجاج کرتے ہیں:عمران خان

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جس اسمبلی میں ختم نبوت کا معاملہ محفوظ نہ ہو وہ اس اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں۔ عمران خان بھی استعفے دے کر باہر آجائیں، وہ خان صاحب کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بے شرم تقریروں سے نہیں جائیں گے۔ عمران خان لاٹھی، نیزہ اٹھاؤ اور جاتی امراء کی طرف مارچ کرو۔ نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا، نیب کو کہتا ہوں وزیراعلیٰ پنجاب کو جوتے مارو۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں:عمران خان لاٹھی، نیزہ اٹھاؤ جاتی امراء کی طرف مارچ کرو: شیخ رشید

متحدہ اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ہوتے ہوئے عوام کو انصاف نہیں مل سکتا۔ شہباز شریف پولیس کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ن لیگ کو نواز شریف کے تکبر کی وجہ سے چھوڑا۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں:شہبازشریف کے ہوتے ہوئے عوام کوانصاف نہیں مل سکتا: چویدری پرویزالہیٰ

مال روڈ پر اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس نے ماڈل ٹاؤن میں معصوم شہریوں پر جس طرح گولیاں برسائیں اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی جبکہ پولیس نے یہ سب شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے کہنے پر کیا لیکن اب عوام ان کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں:عدالت نے پہلے کی طرح سابق وزیراعظم پر نرم ہاتھ رکھا: اعتزاز احسن

مال روڈ پر اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں آپ کو کیوں نکالا؟ حکمرانوں کو جمہوریت سے نہیں، اقتدار سے غرض ہے، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ میاں صاحب آپ بتائیں، آپ نے اس ملک کے کاشتکاروں کو کھیتوں سے کیوں نکالا؟ میاں نواز شریف! آپ کو کسی سازش سے نہیں بلکہ اعلیٰ عدلیہ نے جھوٹ بولنے اور بددیانتی پر نکالا۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں:نوازشریف رہے تو جمہوریت باقی نہیں رہے گی: قمر زمان کائرہ

عوامی تحریک کے جلسے میں اپوزیشن کی مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن موجود تھے، پنڈال میں الگ الگ جماعتوں کے پرچم لہراتے رہے، کارکن بھی پرجوش نظر آئے۔