(سٹی42) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو کسی سے خطرہ نہیں صرف جاتی امرا سے ہے۔
لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو کسی سے خطرہ نہیں صرف جاتی امرا سے ہے۔ نواز شریف شیخ مجیب الرحمٰن بننا چاہتے ہیں اور ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب چاہوں شریف خاندان کو اقتدار سے نکال سکتا ہوں، جمہوریت کا سفر پورا نہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم پاکستان میں جینا اور مرنا چاہتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو بھی انصاف دلوائیں گے اور معصوم زینب کا بھی انصاف لے کر رہیں گے۔
اشخاص کی نہیں قوموں کو زندگی ہوتی ہے۔ شریف فیملی نے ملک کو قرضے میں جکڑ دیا ہے۔ ملک کے خلاف سیاست کرنے والوں کے بھی ہم خلاف ہیں۔