سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 2396 میگاواٹ کے 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے جائیں گے۔ حکومت نے گل احمد انرجی کے 136میگا واٹ کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کیپکو پاور پروجیکٹ کے 1638 اور 200 میگاواٹ کے معاہدے ختم کیےجائیں گے، اس کے علاوہ اٹک پاور 165 اور 131میگا واٹ کوہ نور انرجی کیساتھ بجلی کےمعاہدے ختم ہوں گے۔
حکومت نے 126میگا واٹ کے ٹپال انرجی کیساتھ بھی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی، معاہدے ختم کرنے سے مزید 300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر چکی ہے۔