ریاستی ادارے غیر جانبداری سے کام لیں: ڈاکٹر طاہر القادری

ریاستی ادارے غیر جانبداری سے کام لیں: ڈاکٹر طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹٰی42):لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یہ اتحاد سانحہ ماڈل ٹاون کی بدولت ہے۔ قومی ادارے غیر جانبداری سے فیصلہ لیں۔ میرا مقصد اپنی ذات کیلئے عہدہ و منصب نہ تھا نہ ہوگا۔

مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے انصاف کیلئے جمع ہونے پر سب کا شکر گزار ہوں۔ اس سیشن کی قیادت جناب آصف زرداری کر رہے ہیں جبکہ اگلے سیشن کی قیادت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ایک بھی سیاسی جماعت کا نام کسی شخص کے اپنے نام پر نہیں ہے ، میں نے روئے زمین پر ایسی کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں دیکھی ۔ شہباز شریف کے دور میں پنجاب ایک کارپوریشن کی طرح چلتا ہے،جبکہ سلطنت شریفیہ نے آکاس بیل کی طرح جمہوریت کے ہرے بھرے درخت کو زرد کردیا ہے۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ یہ رہے تو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں رہے گی ،ان کی موجودگی میں عام افراد کو انصاف میسر ہو گا اور نہ ہی غریب کی بیٹی کے ہاتھ پیلے ہوں گے۔ شریف برادران فوج کے خلاف نیوز لیک کا سکینڈل کرتے ہیں ، تحریک عدل کے نام پر عدالتوں پر حملہ کرتے ہیں ، مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد اور قومی مفادات کا سودا کرنے کے لئے مودی کو اپنا دوست قرار دیتے ہیں۔ شریف برادران نے ذوالفقار علی بھٹو کی قبر کا میڈیا ٹرائل کیا ، بے نظیر اور عمران خان کی کردار کشی کی ہے۔انہوں نے اقتدار، کاروبار اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ہم قوم کو ان کے ظلم سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف بردران نے یونانی دیوتاﺅں کی طرح خود کو جمہوریت کا ناخدا بنا رکھا ہے، انہوں نے پنجاب پولیس کو ن لیگ کا عسکری ونگ بنا دیا ہے، سپاہی سے آئی جی تک تقرر و تبادلہ ان کے ہاتھ میں ہے، گذشتہ 10سالوں میں ساڑھے سات سو ارب روپے پنجاب پولیس کو دیا گیا، نواز شریف مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد مانتے ہیں، یہ پورا پاکستان توڑ کر ایک صوبے کو پاکستان کا عنوان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، ہم سب کو نئے دور کے مجیب الرحمان سے ملک کو بچانا ہوگا، ہم آئین نہیں بلکہ سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔ شریف برادران نے ذوالفقار علی بھٹو کی قبر کا میڈیا ٹرائل کیا ، بے نظیر اور عمران خان کی کردار کشی کی ہے۔انہوں نے اقتدار، کاروبار اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ہم قوم کو ان کے ظلم سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

سربراہ عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے غیر جانبداری سے کام لیں اور قوم کو توڑنے والے ان دونوں بھائیوں کو اقتدار سے علیحدہ کرنے میں کردار ادا کریں ۔ہم کسی بھی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جو غیر آئینی اور غیر جمہوری ہو۔ ماڈل ٹاﺅن اور قصور کے شہدا ان کے ظلم کا استعارہ ہیںاور ہم نے قوم کو ان کے ظلم سے نجات دلا ئیں گے ۔ ہم لوگوں کو مایوسی سے نکال کر ان کے چہرے پر خوشیاں بکھیریں گے۔

 مزید دیکھئے: