ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکاامکان

ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکاامکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت12 روپے17 پیسے فی یونٹ رہی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی منہگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،نیپرا 26 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کرے گی۔